19 اگست 2012 - 19:30

یمن کے جنوبی شہر عدن میں دہشت گردوں نے انٹیلیجنس کے ایک مقامی صدر دفتر پر حملہ کر کے چودہ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔دہشت گردوں نے عمارت پر دو اطراف سے راکٹ گرنیڈ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے کم از کم گیارہ فوجی اہلکار تھے اور اس ہیڈ کوارٹر کے قریب ریاستی ٹی وی کے دفتر کے تین اہلکار بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یاد رہے کہ دو سال پہلے بھی القاعدہ نے اسی عمارت پر حملہ کیا تھا۔

ایک سکیورٹی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں کی یہ کارروائی بظاہر منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔ اہلکار کا ماننا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق القاعدہ سے تھا۔

چند ہفتے قبل مشتبہ القاعدہ ارکان نے جار کے شہر میں ایک جنازے پر خود کش حملہ کر کے پینتالس افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

مئی میں دارالحکومت صنعاء میں ایک فوجی پریڈ پر خود کش حملے میں نوے افراد ہلاک ہوئے تھے۔.......

/169